اورنج لائین کے متاثرہ کرایہ داروں کو حکومت پنجاب مالی امداد دے گی،تھر کے متاثرین کی امداد کے لیے دو رکنی کمیٹی قائم کی گئی ہے صدیق الفارق

جمعرات 4 فروری 2016 19:02

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔04 فروری۔2016ء) متروکہ وقف املاک بور ڈ کے چیئرمین محمد صدیق الفاورق نے کہاہے کہ حکومت پنجاب اورنج لائن ٹرین کی زد میں آنے والے متروکہ وقف املاک بورڈ کے غریب کرایہ داروں کو 10لاکھ روپے فی خاندان امداد مہیا کرے گی، امداد کے سلسلے میں متروکہ وقف املاک بورڈ کی کوئی ذمہ داری نہیں ہے، اس کے علاو ہ حکومت پنجاب متروکہ وقف املاک بورڈ کو اورنج لائین ٹرین میں استعمال ہونے والی بورڈ کی زمین اور عمارتوں کا مارکیٹ ریٹ کے مطابق معاوضہ بھی ادا کرے گی۔

انہوں یہ نے بیان کل کی پریس کانفرنس کے حوالے سے اخبارات میں شائع ہونے والی اس خبر کی تصحیح کے لیے جاری کیا جس میں کہا گیا تھا کو متروکہ وقف املاک بورڈ اورنج لائین ٹرین کے متاثر ین کو امداد دے گا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ جہاں تک ڈی ایچ ا ے کامعاملہ ہے اس سلسلہ میں مرکزی وزارت قانون نے ڈی ایچ اے کو سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں ترقیاتی اخراجات ادا کرنے سے منع کیا ہے ۔

البتہ کچھ وضاحتوں کے لیے ہو سکتا ہے سپرم کورٹ سے رجوع کرنا پڑے ۔اپنے بیان میں انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ بورڈ دیال سنگھ ٹرسٹ لائبریری ،جانکی دیوی میٹرنٹی ہسپتال کے معاملات کا جائزہ لے رہا ہے اور فی الحال اس بارے کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا اس وقت انکی موجودہ پوزیشن بحال ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ تھر پاکر کے متاثرہ بچوں کی امداد کے لیے بورڈ نے دو رکنی کمیٹی قائم کی ہے جو اگلے دس دن میں دورہ کرے گی اور متاثرین سے ملاقات کرنے کے بعد امداد کے طریقہ کا ر وغیرہ کے بارے میں بورڈ کو اپنی رپورٹ پیش کرے گی۔

متعلقہ عنوان :