چین کے دیہی علاقوں میں بجلی فراہمی کے لئے گرڈزکو اپ گریڈ کیا جائے گا

جمعرات 4 فروری 2016 18:38

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔04 فروری۔2016ء /شنہوا ) چین دیہی علاقوں کو بجلی فراہم کرنے کے لئے گرڈزکو7ارب یوآن سے اپ گریڈ کیا جائے گا ۔

(جاری ہے)

چینی وزیراعظم لی کی چیانگ کی جانب سے گزشتہ روز سٹیٹ کونسل کے اجلاس کی سربراہی کے دوران کہا گیا کہ دیہی علاقوں میں موجود گرڈز کی اپ گریڈیشن کے لئے تجارتی طریقہ کار کے تحت نجی شعبہ بھی سرمایہ کاری کرے گا۔منصوبہ کے تحت دور دراز کے علاقوں میں غیر معیار وولٹیج کی بہتری کے لئے موجودہ گرڈز کو ترجیحی بنیادوں پر اپ گریڈ کیا جائے گا جن میں ملک کے مغربی علاقے اور انقلاب کی بنیاد رکھنے والے صوبہ شامل ہیں ۔

متعلقہ عنوان :