شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ممالک میں ثقافتی تعاون کو فروغ دینے کی ضرورت ہے ،چین

جمعرات 4 فروری 2016 18:37

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔04 فروری۔2016ء /شنہوا ) چین کے نائب وزیراعظم لیو ین دونگ اور شنگھائی تعاون تنظیم کے نئے سیکرٹری جنرل نے رکن ممالک کے مابین ثقافتی تعاون کے فروغ کی ضرورت پر زوردیا ہے ۔جمعرات کو ہونے والی ملاقات میں چینی نائب وزیراعظم نے کہا کہ تنظیم کی مستقبل کے لئے ثقافتی تعاون انتہائی اہمیت کا حامل ہے ۔

(جاری ہے)

چین ثقافتی تعاون کو فروغ دینے کے لئے سیکرٹری جنرل کے منصوبوں کی حمایت کرے گا ۔

اس موقع پر تنظیم کے سیکرٹری جنرل اولی موف نے کہا کہ تعاون تنظیم رکن ممالک کے مابین پائے جانے والے اتفاق رائے پر عمل درآمد کروانے اور تعمیری نتائج حاصل کرنے کے لئے تعاون کرنے کو تیار ہے ۔2011میں قائم ہونے والی اس تنظیم میں چین ،روس ،قازقستان ، کرغستان، تاجکستان اور ازبکستان بطور رکن ممالک جبکہ پاکستان ، افغانستان ، بیلا روس، بھارت، ایران اور منگولیابطور مبصر شامل ہیں ۔

متعلقہ عنوان :