لاڑکانہ میں آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن کی مطالبات کے حق میں قلم چھوڑ ہڑتال

جمعرات 4 فروری 2016 18:35

لاڑکانہ(اُردو پوائنٹ تازہ ترین 04 فروری۔2015ء) لاڑکانہ میں آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن (ایپکا) کی جانب سے سرکاری محکموں میں او پی ایس اور ڈٹیلمنٹ پر تعینات افسران اور ملازمین کو اپنے اصل محکموں پر نہ بھیجنے کے خلاف قلم چھوڑ ہڑتال کرکے احتجاجی ریلی نکالی گئی جو شہر کے مختلف مختلف راستوں سے ہوتی ہوئی جناح باغ چوک پر پہنچی جہاں احتجاجی مظاہرہ کرکے دہرنا دیا گیا۔

(جاری ہے)

اس موقعے پر ایپکا ضلعی صدر محمد صابر سومرو، نصراﷲ جاگیرانی، لیاقت بھٹی، بشیر خان، منور کلہوڑو، عابد سولنگی، وقار کھاوڑ اور دیگر نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ کے حکم کے تحت او پی ایس پر تعینات لوگوں کو واپس اپنے اصل محکموں میں نہیں بھیجا گیا ہے جس کے باعث سینیئر ملازمین میں سخت مایوسی کی لہر چھائی ہوئی ہے جو کسی بھی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔ مظاہرین نے اعلیٰ حکام سے اپیل کی کہ او پی ایس اور ڈٹیلمنٹ پر تعینات افسران اور ملازمین کو اپنے اصل محکموں میں بھیج کر ملازمین کے جائز مطالبات منظور کیے جائیں بصورت دیگر احتجاج کا دائرہ پورے سندھ کے اندر احتجاج کیا جائیگا۔

متعلقہ عنوان :