عوام کو صاف ستھرا اور صحت مند ماحول فراہم کرنا حق پرست نمائندوں کی اولین ترجیح ہے ،یوسف شہوانی رکن سندھ اسمبلی

جمعرات 4 فروری 2016 18:29

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین 04 فروری۔2015ء) حق پرست رکن سندھ اسمبلی یو سف شہوانی نے کہا ہے کہ عوام کو صاف ستھرا اور صحت مند ماحول فراہم کرنا حق پرست نمائندوں کی اولین ترجیح ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایڈمنسٹریٹر بلدیہ غربی سجاد احمد میمن کے ہمراہ بلدیہ زون میں جاری صفائی ستھرائی کے کام کا معائینہ کرتے ہوئے کیا اس موقع پررکن سندھ اسمبلی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عوام کو صاف ستھرا ماحول فراہم کرنے کیلئے تمام تر دستیاب وسائل کو بروئے کار لاکر صفائی ستھرائی کا عمل رات دن رکھا جائے صفائی ستھرائی کے ساتھ ساتھ چونے اور جراثیم کش ادویات کے اسپرے کا عمل بھی تواتر کے ساتھ جاری رکھا جائے اس موقع پر ایڈمنسٹریٹر نے حق پرست رکن اسمبلی کو بتایا کہ صفائی ستھرائی ہماری اولین ترجیح ہے اور اس سلسلے میں متعلقہ شعبہ جات کو واضح ہدایت ہے کہ صفائی ستھرائی کے عمل میں کسی بھی قسم کی غفلت اور لاپرواہی برداشت نہیں کی جائے گی جبکہ صفائی ستھرائی کے ساتھ ساتھ کچرے کی بروقت منتقلی چونے کے چھٹرکاؤ اور جراثیم کش ادویات کے اسپرے کا عمل تسلسل کے ساتھ جاری رکھنے کیلئے تمام تر دستیاب وسائل کو بروئے کار لانے کی ہدایت کی گئی ہے موقع پر موجود افسران نے حق پرست رکن اسمبلی اور ایڈمنسٹریٹر کو بلدیہ غربی کے چاروں زونوں میں جاری صفائی ستھرائی اور کچرے کی منتقلی کیلئے کیئے جانے والے اقدامات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ تمام متعلقہ شعبہ جات تمام تر دستیاب وسائل کو بروئے کار لاکر گلی کوچوں کی صفائی اور کچرے کی بروقت منتقلی کیلئے بھرپور جدوجہد کررہے ہیں جبکہ کچرہ کنڈیوں میں چونے کے چھڑکاؤ اور جراثیم کش ادویات کا استعمال بھی باقاعدگی سے جاری رکھا جارہا ہے۔

متعلقہ عنوان :