اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے انٹرمیڈیٹ آرٹس ریگولر، آرٹس پرائیویٹ اور ہوم اکنامکس گروپس کے نتائج کا اعلان کردیا

جمعرات 4 فروری 2016 18:24

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین 04 فروری۔2015ء) اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے انٹرمیڈیٹ آرٹس ریگولر، آرٹس پرائیویٹ اور ہوم اکنامکس گروپس کے ضمنی امتحانات برائے 2015ء کے نتائج کا اعلان کردیا ہے۔نتائج کی تفصیلات بتاتے ہوئے انٹربورڈ کے چیئرمین نے کہا کہ آرٹس ریگولر گروپ کے ضمنی امتحانات میں 3879امیدوار وں نے رجسٹریشن حاصل کی جبکہ 3714امیدوار امتحانات میں شریک ہوئے جس میں سے 1254امیدوار کامیاب قرار پائے اس طرح کامیابی کا تناسب 33.76 فیصد رہا۔

آرٹس پرائیویٹ گروپ میں 3737 امیدواروں نے رجسٹریشن کروائی جبکہ 3566 امیدوار امتحانات میں شریک ہوئے جس میں سے 1489امیدوار کامیاب قرار پائے، آرٹس پرائیویٹ کے امتحانات میں کامیابی کا تناسب 41.76 فیصد رہا۔ ہوم اکنامکس گروپ میں 129امیدواروں نے رجسٹریشن حاصل کی اور 124 امیدوار امتحانات میں شریک ہوئے جس میں سے 47 امیدوار کامیاب قرار پائے اس طرح کامیابی کا تناسب 37.90 فیصد رہا۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید بتایا کہ آرٹس ریگولر میں کوئی امیدوار اے ون اور اے گریڈ میں کامیابی حاصل نہیں کرسکا جبکہ 44امیدوار بی گریڈ، 349 سی گریڈ، 757 ڈی گریڈ اور 104 امیدوار ای گریڈ میں کامیاب ہوئے۔ آرٹس پرائیویٹ میں 3 امیدوار اے گریڈ، 90 بی گریڈ، 471 سی گریڈ، 804 ڈی گریڈ، 117 ای گریڈ میں کامیاب ہوئے جبکہ چار امیدوار صرف پاس ہوئے۔ہوم اکنامکس گروپ میں دو امیدوار اے گریڈ، دو بی گریڈ، 24 سی گریڈ اور 19 امیدوار ڈی گریڈ میں کامیاب قرار پائے۔

متعلقہ عنوان :