سندھ اسمبلی میں ایم کیو ایم کے محمد حسین اور ڈپٹی اسپیکر شہلا رضا کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ

Zeeshan Haider ذیشان حیدر جمعرات 4 فروری 2016 18:01

کراچی ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔ 04 فروری۔2015ء ) سندھ اسمبلی میں ایم کیو ایم کے محمد حسین اور ڈپٹی اسپیکر شہلا رضا کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ ، محمد حسین نے کہاکہ عزیر بلوچ کی تصویریں شرمیلا فاروقی اور شہلا رضا کے ساتھ ہیں جس پرڈپٹی اسپیکر نے کہا کہ میری تصویریں ہیں جس نے جو کرنا ہے کر لے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سندھ اسمبلی کے اجلاس کے دوران ایم کیو ایم کے محمد حسین نے تقریر کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی کی رہنماؤں شرمیلا فاروقی اور شہلا رضا کی تصویریں گینگ وار کے سرغنہ عزیر بلوچ کے ساتھ ہیں، جس پر ڈپٹی اسپیکر شہلا رضا نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ ان کی تصویریں عزیر بلوچ کے ساتھ ہیں جس نے جو کرنا ہے کر لے کم از کم ان کی تصویریں اجمل پہاڑی اور جاوید لنگڑا کے ساتھ نہیں ہیں۔

شہلا رضا نے محمد حسین سے کہا کہ آپ کی طبعیت ٹھیک نہیں ہے، آپ دوا کھا کر آئیں، یہ کہتے ہوئے ڈپٹی اسپیکر نے محمد حسین کا مائیک بند کر دیا۔