چین اور ڈنمارک سے2320میگاواٹ بجلی معاہدے خوش آئند ہیں‘ توانائی بحران کے خاتمہ سے صنعتی ترقی کا ویژن مکمل ہوگا

فیروز پور بورڈ لاہور کے سینئر نائب صدر وایگزیکٹو ممبرلاہور چیمبرز آف کامرس کی بات چیت

جمعرات 4 فروری 2016 17:25

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔04 فروری۔2016ء) فیروز پور بورڈ لاہور کے سینئر نائب صدر وایگزیکٹو ممبرلاہور چیمبرز آف کامرس خادم حسین نے چین اور ڈنمارک کی کمپنیوں سے جنوبی پنجاب میں2320 میگا واٹ بجلی منصوبوں کے معاہدوں کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ توانائی بحران کے خاتمہ کیلئے تمام تر دستیاب وسائل استعمال کیے جائیں انہوں نے کہا کہ بدترین لوڈ شیڈنگ نے عوام کے ساتھ ساتھ صنعتوں کو بھی اپنی لپیٹ میں لیا ہوا ہے جس کے باعث صنعتکار قبل از وقت کیے گئے آرڈر پورے کرنے میں ناکام ہیں یہی وجہ ہے کہ ملکی برآمدات میں بھی تیزی سے کمی واقع ہورہی ہے۔

(جاری ہے)

خادم حسین نے کہا کہ توانائی بحران کے خاتمہ سے ہی حکومت کا صنعتی ترقی کا ویژن مکمل ہوگا انہوں نے کہا کہ کول پاور منصوبوں کے ساتھ ساتھ ہائیڈل منصوبوں کی طرف بھی توجہ مرکوز کی جائے کیونکہ کول پاور منصوبے مہنگی بجلی جبکہ ہائیڈل پاور منصوبے سستی بجلی کا باعث ہیں ہائیڈل منصوبوں میں کالا باغ ڈیم منصوبہ سب سے اہم ہے جس کی تکمیل سے3600میگا واٹ اڑھائی روپے یونٹ والی بجلی حاصل ہوگی اس لیے حکومت اقتصادی راہداری منصوبہ کی طرح کالا باغ ڈیم پر بھی اتفاق رائے پیدا کرکے اس کی فوری تعمیر کا آغاز کرے تاکہ ملکی میں جاری توانائی بحران کا خاتمہ ممکن ہوسکے ۔

متعلقہ عنوان :