نیسلے واٹر نے زلزلہ متاثرین کی امداد کے لئے 1.3ملین روپے مالیت کا چیک چیئرمین فلڈ کیبنٹ کمیٹی بلال یاسین کو پیش کر دیا

حکومت زلزلہ کے آنے کے بعد عمارات کو پہنچنے والے نقصان پر سروے کا عمل شروع کیے ہوئے ہیں‘ ڈی جی پی ڈی ایم اے جواد اکرم

جمعرات 4 فروری 2016 17:24

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔04 فروری۔2016ء) صوبے میں کسی بھی قدرتی آفات میں بین الاقوامی مالیاتی اداروں کا کردار امدادی سرگرمیوں کے حوالے پیش پیش رہاہے۔ اس سلسلے میں نیسلے واٹر نے چیئرمین فلڈ کیبنٹ کمیٹی بلال یاسین کو 1.3ملین روپے مالیت کا چیک گزشتہ سال صوبہ میں آئے زلزلہ متاثرین کی امداد کے لیے پیش کیا تاکہ پی ڈی ایم اے پنجاب امدادی سرگرمیوں کو مزید تیز کرے۔

اس موقع پر پی ڈی ایم اے کے ڈائریکٹر جنرل جواد اکرم ، ڈائریکٹر پی ڈی ایم اے عمار خان، ظفر حیدر شمسی اور بین الاقوامی مالیاتی ادارے کے کارپوریٹ پبلک مینیجر منصور نور اور دیگر افراد بھی موجود تھے۔ چیئرمین فلڈ کیبنٹ کمیٹی بلال یاسین نے اس موقع پر نیسلے واٹر کاشکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یہ ادارہ حکومت پنجاب کے دیگر پراجیکٹ میں بھی اپنی خدمات پیش کرے تاکہ ان کے تعاون سے دیگر پراجیکٹ جلد پایہ تکمیل ہوسکیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اس مالیاتی ادارے کے باہمی تعاون سے لوگوں میں شعور آگاہی مہم کو اجاگر کرنے کے سلسلے میں خدمات حاصل کی جائیں گی۔اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل پی ڈی ایم اے جواد اکرم نے کہا کہ حکومت زلزلہ کے آنے کے بعد عمارات کو پہنچنے والے نقصان پر سروے کا عمل شروع کیے ہوئے ہیں۔ اس سلسلے میں نیسلے ادارہ کی خدمات فوری طور پر حاصل کی جائیں گی تاکہ مقامی سطح پر کیبل نیٹ ورک سروس کے ذریعے لوگوں میں شعور کو اجاگر کیا جاسکے اور ان کی طرف سے آئی معلومات کی بناء پر مزید کارروائی عمل میں لائی جاسکے گی۔

انہوں نے کہا کہ سیلاب کے دنوں میں بھی نیسلے ادارہ میں سیلاب متاثرین کے لیے بے شمار امدادی سامان فراہم کیا جس کے لیے حکومت مشکور ہے۔ آخر میں نیسلے ادارہ کے اراکین نے صوبائی وزیر اور ڈی جی پی ڈی ایم اے کو چیک پیش کیا۔

متعلقہ عنوان :