تیمرگرہ پولیس کا سماج دشمن عناصر کے خلاف کریک ڈاون، بڑی تعداد میں اسلحہ ،اور منشیات برآمد

جمعرات 4 فروری 2016 17:20

لوئر دیر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔04 فروری۔2016ء) تیمرگرہ پولیس نے سماج دشمن عناصر کے خلاف کریک ڈاون کرتے ہوئے بڑی تعداد میں اسلحہ ، ایمونیشن اور منشیات برآمد کرلی، اس سلسلے ڈی پی او قاسم علی خان کی ہدایات پر ایس ایچ او تھانہ تیمرگرہ انسپکٹر روشن ذادہ خان نے ماہ جنوری کے دوران مختلف کاروائیوں میں رائفل 1، پستول1، کارتوس 7، چرس 3600 گرام برامد کرکے تھانہ تیمرگرہ میں مقدمات درج کیں اسی طرح تیرہ مشبہ افراد گرفتار اور کاروائی انسدادی کے سلسلے 37 افراد پابند ضمانت کئے ۔

(جاری ہے)

اس سلسلے ایس ایچ او تھانہ تیمرگرہ انسپکٹر روشن زادہ نے کہاکہ سماج دشمن عناصر کے خلاف تیمرگرہ پولیس کی کریک ڈاون جاری رہی گی اور قانون شکنی کرنے والے عناصر کے ساتھ سختی سے نمٹا جائیگا، انہوں نے کہاکہ تیمرگرہ کے داخلی و کارجی راستوں پر پولیس کی ناکہ بندیوں سے جرائم کی شرح واضح کم ہو چکی ہے اور تیمرگرہ کے حدود کو ہرقسم جرائم سے مکمل صاف کیا جائیگا۔

متعلقہ عنوان :