معصوم بچوں پرچوری کے الزامات جناح جامع سکول اینڈکالج ہریپورکی انتظامیہ کومہنگے پڑگئے

صارف کورٹ نے معافی مانگنے اورپانچ لاکھ روپے جرمانہ کی سزاسنادی

جمعرات 4 فروری 2016 17:20

ہری پور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔04 فروری۔2016ء) معصوم بچوں پرچوری کے الزامات جناح جامع سکول اینڈکالج ہریپورکی انتظامیہ کومہنگے پڑگئے ،صارف کورٹ نے بھی معافی مانگنے اورپانچ لاکھ روپے جرمانہ کی سزاسنادی ،تعلیمی بورڈایبٹ آبادنے پہلے ہی ادارہ کابورڈسے الحاق ختم کررکھاہے تفصیلات کے مطابق ہری پورمحلہ موتیاں کے رہائشی تین طالب علم بہن بھائیوں کوچوری کے بے بنیادالزامات لگاکرآٹھ ماہ قبل جناح جامع سکول اینڈکالج سے نکال دیاگیاتھاجس کے خلاف متاثرہ بچوں کی والدہ جویریہ جمیل کی درخواست پرہونے والی حکومتی انکواریوں میں بھی جناح جامع انتظامیہ کوقصوروارٹھہراتے ہوئے متاثرہ بچوں اوران کے والدین سے غیرمشروط معافی مانگنے کی ہدایت کی گئی تھی لیکن ایسانہ کرنے پرتعلیمی بورڈایبٹ آبادنے بحیثیت ریگولیٹری اتھارٹی یکم دسمبر2015کوسکول کابورڈسے الحاق ختم کرنے کاجرات مندانہ اورتاریخی اقدام اٹھایاجسے شہریوں خصوصاًوالدین، عوامی وسماجی حلقوں اورسول سوسائٹی وانسانی حقوق کی تنظیموں کی جانب سے غیرمعمولی طورپرسراہاگیادوسری جانب صوبائی حکومت اورضلعی انتظامیہ کی ہدایت پرہونے والی کنزیومرپروٹیکشن کونسل کی انکوائری میں بچوں کی بے گناہی ثابت ہونے کے بعدیہ کیس آٹھ ماہ سے صارف کورٹ میں بھی زیرسماعت تھاکہ گزشتہ روزدونوں فریقین کے دلائل مکمل ہونے کے بعدمعززجج منیرہ عباسی نے اپنے فیصلہ میں سکول انتظامیہ کومتاثرہ بچوں سے معافی مانگنے کی ہدایت کے ساتھ جرم کی پاداش میں پانچ لاکھ روپے جرمانہ کی سزاسنائی واضح رہے کہ ممتازقانون دان سابقہ سول جج عادل میرایڈووکیٹ متاثرہ خاندان جبکہ امجدعلی شاہ سکول انتظامیہ کی طرف سے مقدمہ کی پیروی کررہے تھے۔

متعلقہ عنوان :