خلا میں رہنے والی پہلی مسلمان خاتون انوشے انصاری۔۔

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 4 فروری 2016 17:19

(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 04 فروری 2016ء): انوشے انصاری دنیا کی وہ پہلی مسلمان خاتون ہیں جنہوں نے خلا میں سفر کیا۔ تفصیلات کے مطابق انوشے نے اپنی ڈگری الیکٹریکل انجینئیرنگ اور کمپیوٹر سائنس میں جارج میسن یونیورسٹی سے حاصل کی۔

(جاری ہے)

خلا میں اپنے قیام کے دوران انوشے انصاری نے ایک بلاگ بھی لکھا جس میں انہوں نے اپنے خلا میں قیام کے دوران ہونے والے واقعات ، لمحات اور ایڈونچرز کا ذکر کیا۔ زیرو گریویٹی میں اپنی زندگی گزارنے اور اس دوران حاصل ہوئے تجربات کو بھی انہوں نے اپنے بلاگ میں اپنے فالوورز کے ساتھ شئیر کیا۔ انوشے انصاری خلا میں قیام کرنے والی پہلی مسلمان خاتون ہونے کے ساتھ ساتھ خلا سے بلاگ لکھنے والی پہلی خاتون بھی ہیں۔