بنوں، دو فریقین میں فائرنگ ، راہگیر زخمی،ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل،نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج

جمعرات 4 فروری 2016 17:18

بنوں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔04 فروری۔2016ء) تھانہ صدر کی حدود میں دو فریقین میں فائرنگ ، راہ گیرشمالی وزیرستان کا رہائشی زخمی ۔ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل۔ نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تھانہ صدر کی حدود میں واقع شہباز عظمت خیل میں دو فریقین شوکت اور یوسف کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہُوا جس کے نتیجے میں شمالی وزیرستان کارہائشی قاضی محب ولد اکبر خان سکنہ دتہ خیل میرانشاہ حا ل شہباز عظمت خیل فائرنگ کی زد میں آکر زخمی ہو گئے ۔مجروح نے پولیس کو رپورٹ درج کراتے ہُوئے بتایا کہ دونوں فریقین کے درمیان ہونے والے فائرنگ کی زد میں آکر زخمی ہُوا تاہم مجھے معلوم نہیں کہ کس فریق کی فائرنگ سے زخمی ہُوا۔

متعلقہ عنوان :