روا ں ما لی سال کے پہلے 6ماہ میں آرٹ سلک اینڈ سینتھٹک ٹیکسٹا ئل کی در آمدات میں 22فیصد کمی

جمعرات 4 فروری 2016 17:17

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔04 فروری۔2016ء)روا ں ما لی سال کے پہلے 6ماہ میں آرٹ سلک اینڈ سینتھٹک ٹیکسٹا ئل کی در آمدات میں 22فیصد کمی تفصیلات کے مطا بق گز شتہ ما لی کے پہلے 6ما ہ میں آرٹ سلک اینڈ سینتھٹک ٹیکسٹا ئل کی در آمدات18کروڑ 91لا کھ ڈالر تھیں اس کا مجمو عی حجم15 کروڑ 67 سکوائر میٹر تھاجو روا ں سال 22فیصد کمی کے ساتھ14کروڑ 80لا کھ ڈا لر رہ گیں اور اس کا مجمو عی حجم 12کروڑ88لا کھ سکوا ئر میٹر ہو گیا ذرائع نے بتا یا کہ مصنوعی دھا گے کا را میٹر یل مہنگا ہو نے کی وجہ سے اسکی پیدا واری لا گت میں اضا فہ ہو گیا ہے جبکہ انٹر نیشنل مار کیٹ میں مصنو عی دھا گے کی قیمت کم ہو نے کی وجہ سے در آمدات میں کمی ہو ئی ۔