پی ایس ایل ، مصباح الحق پہلے ٹی ٹونٹی کے لیے فٹ قرار

جمعرات 4 فروری 2016 17:00

دبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔04 فروری۔2016ء) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل )میں اسلام آبادیونائیٹڈ کے کپتان مصباح الحق کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف پہلے میچ کے لیے فٹ ہوگئے ہیں۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق گزشتہ روز 41سالہ مصباح الحق کے زخمی ہونے کی خبر آئی تھی تاہم آج سامنے آنے والی اطلاع کے مطابق کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف آج رات شیڈول اسلام آباد یونائیٹڈ کے ابتدائی ٹی ٹونٹی کے دوران مصباح الحق فٹنس ٹیسٹ پاس کرنے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔

دوسری جانب کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے سری لنکا کے آل راوٴنڈر تھیسارا پریرا اور برطانوی فاسٹ باوٴلر جیڈ ڈیرنبیک کے زخمی ہونے کے باعث لیگ سے باہر ہونے کے باعث نیوزی لینڈ کے تجربہ کار آل راوٴنڈر گرانٹ ایلیٹ سے معاہدہ کرنے کی کوششیں شروع کر دی ہیں۔