درآمدی فرنس آئل کی قیمت میں 2558 روپے کمی

فرنس آئل کی قیمتوں میں کمی سے بجلی سستی ہوسکتی ہے،ماہرین

جمعرات 4 فروری 2016 16:45

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔04 فروری۔2016ء) فرنس آئل کی قیمتوں میں ڈھائی ہزار روپے تک کی کمی ہو گئی ہے۔قیمتوں میں کمی سے بجلی کے نرخ مزید گھٹ سکتے ہیں ، عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی کے باعث درآمدی فرنس آئل 2558 روپے کی کمی سے 21226 روپے فی ٹن جبکہ مقامی فرنس آئل کی قیمت 870 روپے سے کم ہو کر 24343 روپے فی ٹن ہو گئی ہے۔

(جاری ہے)

ماہر معاشیات کے مطابق فرنس آئل کی قیمتوں میں کمی سے بجلی کے فی یونٹ نرخ مزید گھٹ سکتے ہیں جس کے باعث پیداواری لاگت اور مہنگائی کی شرح میں مزید کمی کا امکان ہے۔

متعلقہ عنوان :