اوکاڑہ،مضر صحت جانوروں کی خوراک تیار کرنے پر فیکٹر ی مالک کے خلاف مقدمہ درج

جمعرات 4 فروری 2016 16:41

اوکاڑہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔04 فروری۔2016ء) مضر صحت جانوروں کی خوراک تیار کرنے پر فیکٹر ی مالک کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیاتفصیلات کے مطابق نواحی قصبہ چورستہ میاں خان میں ڈاکٹر وسیم عباس ڈپٹی ڈسٹرکٹ لائیو سٹاک دیپالپور نے محمد اقبال فیکٹری آئل ملز کو چیک کیاتو یہاں پر تیار ہونے والی جانوروں کی خوراک کھل بنولہ کو مضر صحت پایا جس پر تھانہ بصیر پورنے مقدمہ درج کرلیا ہے