اوکاڑہ اور اس کے گرد و نواح میں جعلی چیک دینے پر چار افراد کے خلاف الگ الگ مقدمات درج

جمعرات 4 فروری 2016 16:41

اوکاڑہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔04 فروری۔2016ء) اوکاڑہ اور اس کے گرد و نواح میں جعلی چیک دینے پر چار افراد کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لئے گئے ہیں کسی ملزم کو گرفتارنہ کیا گیا ہے تفصیلات کے مطابق عبدالماجد چودھری سکنہ2فو ر ایل کو محمد سراج،اعظم جاوید اور محمدارشد نے نو لاکھ روپے مالیت کا چیک دیا محمد یحییٰ ولد محمداشرف سکنہ رکن پورہ کو محمد رمضان ولد بگا نے دو لاکھ اور ستر ہزار روپے مالیت کا چیک دیا تما م چیک ڈس آنر ہوگئے اور بنکوں سے کیش نہ ہو سکے جس پر مقامی عدالتوں کے حکم پر پولیس نے مقدمات درج کر لئے ہیں تاہم کسی ملزم کو ابھی تک گرفتار نہ کیا جا سکا ہے