صوبائی حکومت عوام کے مسائل کو حل کر نے کیلئے کوشاں ہے،عبد القدیر بلوچ

جمعرات 4 فروری 2016 16:37

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔04 فروری۔2016ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) ضلع کیچ تربت یونین کونسل بادئی زعمران کے چیئرمین عبدالقدیر بلوچ نے کہا کہ بلوچستان حکومت نواب ثناء اللہ زہری کی قیادت میں عوام کے مسائل کو حل کر نے کیلئے کوشاں ہے جس طرح بلدیاتی اداروں کے چیئرمینوں کو اختیارات کی فراہمی کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں وہ قابل تحسین ہے یہ بات انہوں نے گزشتہ روز کہدہ میرزاوائس ، پرویز مسیحی، حافظ جمیل الرحمان کے ہمراہ جمعرات کو کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کے دوران کیا انہوں نے کہا کہ اس وقت بلوچستان میں مسلم لیگ(ن) کی حکومت برسر اقتدار ہے نواب ثناء اللہ زہری نے اپنے ایک ماہ کے دور حکمرانی کے دوران بلدیاتی نمائندوں کو وسائل اور اختیارات دینے کا جو فیصلہ کیا وہ قابل تحسین ہے کیونکہ وزیراعظم میاں محمد نوازشریف نے دانش مندی کا فیصلہ کر تے ہوئے نواب ثناء اللہ زہری کو حکومت سونپی ہے تاکہ بلوچستان کے عوام کو تاریکیوں سے نکالا جا سکے اور صوبے کو ترقی کی راہ پر گامزن کیا جا سکے نواب ثناء اللہ زہری جو کہ سینئر پارلیمنٹرین ہے اور ان کی ہر چیز پر نظر ہے انہوں نے ایک ماہ کی قلیل مدت میں بلدیاتی نظام کو فعال بنا نے اور اختیارات کو نچلی سطح پر منتقل کر نے کیلئے جو اقدامات اٹھائے وہ سب کے سامنے ہے اگر اسی طرح کام کر تے رہے تو3 میں بہت سے مسائل حل ہو جائینگے۔

متعلقہ عنوان :