عراقی فضائیہ کو امریکہ کی طرف سے 2مزید ایف16 لڑاکا طیاروں کی فراہمی

جمعرات 4 فروری 2016 16:25

واشنگٹن / بغداد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔04 فروری۔2016ء ) امریکہ کی طرف سے عراقی فضائیہ کو 2 مزید ایف 16لڑاکا طیارے فراہم کردےئے گئے اس سے دہشت گردوں کی طرف سے در پیش خطرات کے مقابلے کیلئے ملک کی فوجی صلاحیت کو بہتر بنایا جائے گا۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیا کے مطابق عراق کی فضائیہ کو امریکہ کے ساتھ معاہدے کے تحت دو مزید ایف سولہ لڑاکا طیارے ملے ہیں جن سے دہشت گردوں کی طرف سے در پیش خطرات کے مقابلے کیلئے ملک کی فوجی صلاحیت کو بہتر بنایا جائے گا۔

مقامی سیکورٹی فورسز کی تربیت کیلئے سینکڑوں امریکی فوجی عراق میں تعینات کئے جارہے ہیں تاکہ وہ دولت اسلامیہ کے جنگجوؤں کا مقابلہ کرسکیں جس نے ملک کے بڑے حصے پر قبضہ کررکھا ہے۔ادھر عراقی سکیورٹی فورسز نے نام نہاد دولت اسلامیہ کے حملوں سے بچاؤ کیلئے دارالحکومت بغداد کے گرد ایک دیوار کی تعمیر شروع کردی ہے۔

متعلقہ عنوان :