نائیجیریا ، بوکو حرام کے خلاف کاروائی، 100 دہشت گرد ہلاک،خواتین اور بچوں سمیت 100 یرغمالی رہا کرالیے گئے

کیمرون کی نائیجریا سرحد کے قریب بوکو حرام نے 5 کسان خواتین کو اغواء کر لیا

جمعرات 4 فروری 2016 16:21

ابوجا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔04 فروری۔2016ء ) نائیجیریا میں سیکورٹی فورسز نے کاروائی کرکے بوکو حرام کے 100 سے زائد جنگجوؤں کو ہلاک کر دیا ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق نائیجریا میں سیکورٹی فورسز نے بورنو صوبے کے صدر مقام مائیدی گوری اور کیمرون کی سرحد کے وسطی علاقے بوبوشے میں ایک ہفتے بازار میں کاروائی کے دوران بوکو حرام کے 100 سے زائد جنگجوؤں کو ہلاک کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

درکوا بلدیہ کے چیرمین نے بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ بوبوشے میں کاروائی کے دوران بوکو حرام کیطرف سے یرغمال بنائی جانے والی عورتوں اور بچوں سمیت 100 یرغمالیوں کو بھی رہا کروا لیا گیا ہے۔ ان یرغمالیوں کو مہاجرین کے کیمپوں میں ٹھہرا دیا گیا ہے۔ دریں اثناء کیمرون کی نائیجریا سرحد کے قریب تول کوماری علاقے کی سلامتی کمیٹی کے سربراہ نے بتایا ہے کہ بوکو حرام نے 5 کسان خواتین کو اغواء کر لیا ہے۔ بوکو حرام اس سے قبل بھی اس علاقے پر کئی بار حملے کر چکی ہے۔

متعلقہ عنوان :