برطانوی حکومت کا شام اور ہمسایہ ممالک کیلئے ایک ارب 74کروڑ ڈالر کی امداد کا اعلان
جمعرات 4 فروری 2016 16:07
لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔04 فروری۔2016ء) برطانوی حکومت نے شام اور اس کے ہمسایہ ممالک کیلئے ایک ارب 74کروڑ ڈالر کی امداد کا اعلان کیا ہے۔ برطانوی وزیر اعظم ڈیوڈ کیمرون نے امداد کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ برطانیہ ، شام ، اردن ، لبنان اور ترکی میں انسانی ہمدردی کی بنیاد پر کارروائیوں ، تعلیم اور ملازمتوں کیلئے 1.74بلین ڈالر دیگا۔
انہوں نے یہ اعلان لندن میں شام کیلئے منعقدہ ڈونر کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ برطانیہ اضافی 1.2بلین پاوٴنڈ 2016ء سے 2020ء کے دوران دنیا کے عظیم انسانی بحران کیلئے دیگا۔برطانیہ پہلے ہی اس شورش زدہ خطے کیلئے 1.12بلین پاوٴنڈ خرچ کرنے کیلئے آمادگی ظاہر کر چکا ہے۔ کانفرنس میں بتایا گیا کہ شام کی جنگ کے باعث 4.6ملین شامی شہری بے گھر اور مہاجر ہو چکے ہیں اور انہوں نے ہمسایہ ممالک اردن ، لبنان ، ترکی ، عراق اور مصر میں پناہ لے لی ہے اور لاکھوں یورپ آ رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ اس انسانی المیے سے نمٹنے کیلئے نیاراستہ تلاش کیاجائے۔
متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
اسکول میں نمازپڑھنے کی اجازت کا معاملہ ، برٹش مسلم طالبہ ہائیکورٹ میں کیس ہارگئی
-
جنوبی لبنان سے شمالی اسرائیل کی طرف 6 میزائل فائر
-
امریکی یونیورسٹی نے ذہین ترین مسلمان طالبہ کی تقریر منسوخ کردی
-
اسرائیل سے معاہدہ ختم کرنے کیلئے گوگل ملازمین کا احتجاج، متعدد گرفتار
-
کینیڈا، حکومت کا پہلی بار حلال مارٹیگیج کا جائزہ لینے کا فیصلہ
-
یو اے ای میں نظام زندگی مفلوج، سوشل میڈیا پر ویڈیوز وائرل
-
دبئی میں طوفانی بارشوں نے 75 سال کا ریکارڈ توڑ دیا
-
ایرانی سفارتخانے پرحملہ ویانا کنونشن کی خلاف ورزی تھی، ترک صدر
-
اس سے پہلے کہ بہت دیر ہو جائے ایران کو روکا جائے، اسرائیل
-
اسرائیل کے کسی نئی حملے کا سکینڈز میں جواب دیں گے، ایران
-
سعودی عرب نے اسرائیل پر ایرانی حملے روکنے میں حصہ نہیں لیا، ذرائع
-
سڈنی کے چرچ میں لائیو نشریات میں پادری پر چاقو حملہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.