پبی : پاکستان ، مالدیپ اور سری لنکا کی مشترکہ انسداد دہشت گردی کی مشقیں، آرمی چیف کی شرکت۔ آئی ایس پی آر

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 4 فروری 2016 15:53

پبی : پاکستان ، مالدیپ اور سری لنکا کی مشترکہ انسداد دہشت گردی کی مشقیں، ..

پبی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 04 فروری 2016ء) : پبی میں پاکستان ، مالدیپ اور سری لنکا کی مشترکہ انسداد دہشت گردی کی مشقیں ہوئیں۔آئی ایس پی آر کے مطابق یہ مشترکہ مشقیں ’ایگل ون‘ کے نام سے جاری ہیں۔ مشقوں میں آرمی چیف جنرل را حیل شریف نے بھی شرکت کی اور مشقوں میں حصہ لینے والے نوجوانوں کی کار کر دگی کو سراہا۔

(جاری ہے)

آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا کہنا تھا کہ دہشت گردی پوری دنیا کا مسئلہ ہے۔

دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان گذشتہ ایک دہائی سے قربانیاں دے رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی سے نمٹمنے کے لیے تجربات کے تبادلے کیے جا رہے ہیں۔قوم کے عزم اور مسلح افواج کی پیشہ ورانہ مہارت نے حالات بدل دئے۔ انہوںنے کہا کہ ایسی مشقیں تینوں ممالک کے باہمی تعاون اور تعلقات کو بڑھانے میں مددگار ثابت ہوں گی۔