پیزا ، چاکلیٹ سے پرہیز کرنیوالے فٹبالر منفرد ریکارڈ کے قریب پہنچ گئے

جمعرات 4 فروری 2016 15:23

برلن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔04 فروری۔2016ء) پیزا اور چاکلیٹ سے پرہیز کی وجہ سے 37 سالہ کلاڈیو پیزارو جرمن فٹبال لیگ میں منفرد ریکارڈ قائم کے قریب پہنچ گئے ، وہ اس لیگ میں 400 میچز کھیلنے والے پہلے غیرملکی کھلاڑی بننے سے صرف ایک میچ کی دوری پر ہیں۔

(جاری ہے)

گذشتہ روز انھوں نے 2 گول کرکے اپنی ٹیم بریمن کا ہیرتھا برلن سے مقابلہ ڈرا کرایا۔ پیرو سے تعلق رکھنے والے کلاڈیو برھتی عمر میں مکمل فٹ ہونے کی وجہ چاکلیٹ اور پیزا جیسی چیزوں سے پرہیز کو قرار دیتے ہیں۔