ایشیا کپ ٹی ٹونٹی ، ورلڈ ٹی ٹونٹی کیلئے گرین شرٹس کے انتخاب کیلئے مشاورت مکمل

جمعرات 4 فروری 2016 15:21

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔04 فروری۔2016ء) ایشیا کپ ٹی ٹونٹی اور ورلڈ ٹی ٹونٹی کے لیے قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کے انتخاب کے لیے مشاورت مکمل کر لی گئی ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق سلیکٹرز نے ”سیلفی کنگ “ احمد شہزاد کی ناقص پرفارمنس کے باعث ان کا نام ابتدائی فہرست سے ڈراپ کر دیا ہے جب کہ ٹی ٹونٹی کپتان اور احمد شہزاد کے سب سے بڑے حامی شاہد آفریدی نے بھی اوپنر کی ناقص پرفارمنس کے باعث ان کے سر سے دست شفقت ہٹا لیا ہے ،سلیکٹرز کی جانب سے نوجوان اوپنر کے بارے میں پوچھے گئے سوال پر شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ ان کے لیے ورلڈ کپ جیتنا اہم ہے اس لیے انہیں پرفارم نہ کرنے والے کھلاڑیوں کی ضرورت نہیں ہے۔

ذرائع کے مزید کہنا تھا کہ سلیکٹرز نے احمد شہزاد کی جگہ کامران اکمل اور شرجیل خان کو سکواڈ میں شامل کرنے پر غور شروع کردیاہے۔

متعلقہ عنوان :