دنیا بھر میں گزشتہ 25 سالوں میں 2,297 صحافی مارے گئے‘ عالمی فیڈریشن آ ف جرنلسٹس

جمعرات 4 فروری 2016 15:14

برسلز(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔04 فروری۔2016ء) عالمی فیڈریشن آف جرنلسٹس نے کہا ہے کہ گزشتہ پچیس سالوں میں کم از کم 2,297 صحافی اور میڈیا کارکن ہلاک ہوئے جبکہ عراق صحافیوں کیلئے سب سے زیادہ ہلاکت خیز ملک رہا ہے۔ غیر ملکی خبر رساں اداریر کے مطابق آئی ایف جے کی جانب سے جاری کی جانیوا لی رپورٹ میں کہا گیا ہق کہ صحافیوں نے ٹارگٹ کلنگ‘ بم حملوں ‘جنگ زدہ علاقوں میں فائرنگ کے تبادلے اور منظم جرائم پیشہ گروپوں کا نشانہ بننے پر اپنی زندگیاں کھوئیں۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق صرف گزشتہ سال ایک سو بارہ صحافی اور میڈیا پروفیشنلزمارے گئے جبکہ 2006 میں ایک سو پندرہ مار گئے رپورٹ کے مطابق 1990 سے لیکر اب تک مجموعی طور پر 2,297 صحافی مارے گئے۔ آئی ایف جے کے صدر جم یومیلاح نے اپنے بیان میں کہا کہ عراق میں مذکورہ سالون میں 309 فلپائن میں 146 میکسیکو میں 120 پاکستان میں 115 روسی فیڈریشن 104 الجیریا میں 106 بھارت میں 45‘ صومالیہ 75 ‘ شام میں 67 اور برازیل میں 62 صحافیں مارے گئے۔ رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ زیادہ تر صحافیوں کے قاتلوں تک نہ تو پہنچا جا سکا اور نہ ہی انہیں انصاف کے کٹہرے میں لایا جا سکے۔

متعلقہ عنوان :