ترک سرحد کے قریب روسی فوجیوں کی تعداد میں اضافے سے حالا ت کشیدہ ہو نگے ‘ امریکہ

جمعرات 4 فروری 2016 15:12

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔04 فروری۔2016ء) امریکی دفاعی حکام نے کہا کہ شام میں ترک سرحد کے قریب روسی فوجیوں کی تعداد میں اضافے سے روس اور ترکی کے درمیان حالات مزید خراب ہو سکتے ہیں جمعرات کے روز واشنگٹن میں امریکی دفاعی حکام نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شام میں ترک سرحد کے قریب گزشتہ کئی ہفتوں سے روسی فوجیوں کی تعداد میں مسلسل اضافے پر نظر رکھے ہوئے ہیں امریکی حکام کا کہنا تھا کہ ہمارے پاس ٹھوس شواہد ہیں کہ روس ترک سرحد کے قریب جدید فضائی دفاعی ہتھیار تعینات کرنا چاہتے ہیں واضح رہے کہ گزشتہ سال نومبر میں روسی طیارہ مار گرانے کے بعد روس اور ترکی کے تعلقات تلخی کا شکار ہو گئے تھے ۔

متعلقہ عنوان :