ایم آئی ٹی انجینئیر نے ایک انقلابی مرہم پٹی متعراف کروادی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 4 فروری 2016 14:32

نیویارک(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 04 فروری 2016ء): ایک ایم آئی ٹی انجینئیر نے ایک انقلابی مرہم پٹی جسے عُرفٍ عام میں بینڈ - ایڈ کہا جاتا ہے ، متعارف کروا دی ہے۔ ایم آئی ٹی انجینئیر نے جیل (Gel) کی طرح کے ایک میٹیریل سے یہ پٹی بنائی ہے جو کہ انسانی ٹشوز سے مماثلت رکھتی ہے۔

(جاری ہے)

جسے جسم کے کسی بھی اندرونی یا بیرونی حصے پر استعمال کیا جا سکتا ہے۔ ایم آئی ٹی انجینئیر ژہوان ذہاؤ کا کہنا ہے کہ ہم اس میں مزید تبدیلی کے لیے اس میں سینسرز جیسے الیکٹرانک ڈیوائس بھی ایمبیڈ کریں گے۔ ایم آئی ٹی انجینئیر کی یہ انقلابی مرہم پٹی میڈیکل سائنس میں اپنی ہی طرز کی ایک ایجاد ہے۔