سويڈن میں مہاجر کے ہاتھوں لڑکی کے قتل کے بعد کشيدگی میں اضافہ ہوگیا
عمر جمشید جمعرات 4 فروری 2016 14:03
سويڈن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔04 فروری۔2016ء) سويڈن میں مہاجر کے ہاتھوں لڑکی کے قتل کے بعد کشيدگی میں اضافہ ہوگیا ہے۔تفصیلات کے مطابق سويڈن کے دارالحکومت سٹاک ہوم ميں گزشتہ جمعے کی شب تقريباً پچاس سے ايک سو کے درميان افراد نے چہروں پر ماسک پہن کر بظاہر غير ملکی دکھنے والے افراد کو مارا پيٹا اور پرچے تقسيم کيےجن پر لکھا ہوا تھا، شمالی افريقہ ميں سڑکوں پر رہنے والے بچوں کے ليے ايسی سزا جس کے وہ حقدار ہيں۔
يہ واقعہ شہر کے مرکزی علاقے سرگلز ٹورگ پلازہ پر پيش آيا۔ان ’’نسل پرست‘‘حملوں کی ويڈيوز پر بہت سے مقامی شہری حيرت زدہ رہ گئے۔ چند ديگر يورپی رياستوں کی طرح سويڈن کو بھی ريکارڈ تعداد ميں پناہ گزينوں کی آمد کے سبب ان گنت مسائل کا سامنا ہے۔(جاری ہے)
مقامی افراد ميں ايک طرف تو انسانی ہمدردی کا جذبہ اور مستحق پناہ گزينوں کی مدد کی خواہش پائی جاتی ہے جبکہ دوسری جانب يہ احساس بھی موجود ہے کہ ملک کا بنيادی ڈھانچہ فی کس آمدنی کے لحاظ سے يورپی يونين ميں کسی بھی اور ملک کے مقابلے ميں زيادہ مہاجرين کو پناہ دينے کے قابل بھی رہ سکے گا۔
عنوان تلے رپورٹ ميں متعدد مسائل کا ذکر کيا گيا ہے، جن ميں مہاجر کيمپوں کو نذر آتش کيے جانے کے واقعات کے علاوہ معاشرتی اور مذہبی کشيدگی کے واقعات شامل ہيں۔ مقامی ذرائع ابلاغ نے زيادہ تر مسائل کا ذمہ دار سوشل ڈيموکريٹ وزير اعظم اسٹيفان لووین کو قرار ديا ہے۔ ميڈيا کے مطابق حکومت نے پناہ گزينوں سے منسلک مسائل کو کم کر کے بيان کيا ہے۔26جنوری کے روز چھپنے والے ايک ايڈيٹوريل ميں يہ مطالبہ کيا گيا تھا کہ جرائم ميں ملوث پناہ گزينوں کو ملک بدر کر ديا جائے۔ يہ تجويز 22 سالہ اليکزينڈرا ميژر کے قتل کے ايک روز بعد چھاپی گئی تھی۔ ميژر لبنانی نژاد ايک سماجی کارکن تھيں، جنہيں مولنڈال شہر کے ايک مہاجر کيمپ ميں ايک پندرہ سالہ پناہ گزين نے اس وقت ہلاک کر ديا، جب انہوں نے نابالغوں کے اس مرکز ميں لڑائی رکوانے کی کوشش کی۔سويڈش حکام کو پہلے ہی سے بہت سے مسائل کا سامنا ہے، جن ميں ريئل اسٹيٹ کی آسمان کو چھوتی قيمتيں، رہائش کے ليے مکانوں کی کمی، اساتذہ اور نرسوں کی انتہائی کم آمدنياں اور نرسنگ ہومز کی قلت شامل ہيں۔ ريکارڈ تعداد ميں مہاجرين کی آمد کے سبب يہ مسائل اور بھی گھمبير ہوتے جا رہے ہیںمتعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
بنگلہ دیش ، شدید گرمی کے باعث ہزاروں سکول بند ، تین کروڑ تیس لاکھ بچوں کی تعلیم متاثر
-
نیتن یاہو اور ان کے ساتھیوں کو شرم آنی چاہیے، اسرائیلی قیدی کی ویڈیو جاری
-
یو اے ای میں ریکارڈ بارشیں، گھروں کی مرمت کیلئے ساڑھے 54 کروڑ ڈالر کا اعلان
-
ارجنٹائن کا انٹرپول سے ایرانی وزیر داخلہ کو گرفتار کرنے کا مطالبہ
-
اطالوی شہر وینس کا سیاحت کے حوالے سے اہم فیصلہ
-
اسرائیل نے رفاح پرزمینی حملے کی تیاری کرلی
-
بنگلہ دیش کے کئی علاقوں میں درجہ حرارت 42ڈگری سے متجاویز
-
امریکی جامعات میں جو ہورہا ہے وہ خوفناک ہے، نیتن یاہو
-
یہودیوں کا مذہبی تہوار، سیکڑوں یہودیوں کامسجد اقصی پر دھاوا، فلسطینیوں کو نکال دیا
-
شاہ سلمان بن عبدالعزیزطبی معائنے کیلئے اسپتال میں داخل
-
یونانی شاہی جوڑے کا شادی کے 14سال بعد علیحدگی کا اعلان
-
روس نے خلا میں ہتھیار رکھنے سے متعلق قرارداد ویٹو کردی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.