چین علاقائی آزادانہ تجارتی معاہدوں میں بھرپور حصہ لے گا ، وزارت تجارت

جمعرات 4 فروری 2016 14:01

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔04 فروری۔2016ء) چین کی وزارت تجارت( ایم او سی ) نے جمعرات کو کہا کہ ملک ان علاقائی آزادانہ تجارتی معاہدوں میں بھرپور حصہ لے گا اور ان پر عمل کرے گا جو انتہائی درجے کی شفافیت ،کھلے پن اور جامعیت کے مظہر ہوں گے ۔ایم او سی کے ایک اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ وزارت نے ٹرانس۔

(جاری ہے)

پیسفک پارٹنر شپ ( ٹی پی پی ) پر دستخط کیے جانے کو نوٹ کیا ہے اور اس علاقائی تجارتی معاہدے کا اندازہ لگا رہا ہے جس پر چین نے دستخط نہیں کیے ہیں ، امریکہ اور جاپان سمیت 12ممالک کے نمائندوں کی طرف سے جمعرات کو نیوزی لینڈ میں منعقد ہ تقریب میں ٹی پی پی پر دستخط کیے جانے کے بعد جاری کے جانے والے ایم او سی کے اعلامیے کے مطابق ” ٹی پی پی ایک وسیع معاہدہ ہے چین اس کا جائزہ لے رہا ہے اور مطالعے کا کام جاری ہے “۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ” ہمیں امید ہے کہ ایشیا اور بحرالکاہل کے علاقے میں مختلف آزادانہ تجارتی معاہدے ایک دوسرے کی معاونت کریں گے اور اس علاقے کی تجارت ، سرمایہ کاری اور اقتصادی پیداوار میں مشترکہ کردار ادا کریں گے ۔

متعلقہ عنوان :