پی آئی اے کے ملازمین کی جانب سے ادارے کی نجکاری کے خلاف احتجاج 11 ویں روز میں داخل
جمعرات 4 فروری 2016 13:51
اسلام آباد /پشاور /کوئٹہ /لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔04 فروری۔2016ء) پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن کے ملازمین کی جانب سے ادارے کی نجکاری کے خلاف احتجاج 11 ویں روز میں داخل ہوگیا ‘ مسلسل تیسرے روز فلائٹ آپریشن بند ہونے سے 100 سے زائد اندرون اور بیرون ملک پروازیں منسوخ ہو چکی ہیں ‘ آپریشن مکمل طورپر بند رہا ‘ دفاتر میں تالے لگادیئے گئے ‘ فلائٹ آپریشن بند ہونے کے باعث پی آئی اے کے سیکڑون ملازمین اور مسافر دنیا بھر کے مختلف ہوائی اڈوں پر پھنس گئے ۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پی آئی اے کا فلائٹ آپریشن مکمل طور پر بند رہا ‘دفاتر میں تالے لگے ہوئے ہیں، جناح ٹرمینل سے اسلام آباد ‘لاہور ‘گوادر ‘سکھر اور پشاور کی پروازیں منسوخ کردی گئی ہیں ‘ کراچی سے لندن ‘کھٹمنڈو ‘ڈھاکہ اور نئی دہلی کی فلائٹس بھی روک دی گئی ہیں ‘ فلائٹ آپریشن بند ہونے کے باعث پی آئی اے کے سیکڑون ملازمین اور مسافر دنیا بھر کے مختلف ہوائی اڈوں پر پھنس گئے دوسری جانب کراچی میں قومی ایئر لائن کے ہیڈ آفس کے سامنے پی آئی اے کی جوائنٹ ایکشن کمیٹی کا ادارے کی نجکاری کے خلاف احتجاج جاری رہا جس میں ملازمین کی بڑی تعداد موجود تھے۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
امریکہ: غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ کرنے والے طلباء سے ناروا سلوک پر تشویش
-
ترسیلات زر کے حجم میں 28 فیصد اضافہ ہو گیا
-
عرس کی تقریبات میں بھگدڑ، اموات ہونے کی اطلاعات
-
عالمی مسائل سے نمٹنے میں کثیر فریقی کوششیں تیزکرنے کی ضرروت: گوتیرش
-
قوم پر مسلط لوگوں نے کسی حلقہ میں بھی 30 فیصد ووٹ نہیں لیے
-
پی ٹی اے اور ٹیلی کام کمپنیاں روزانہ 5 ہزار نان فائلرز کی سمز بند کرنے پر متفق
-
ٴمعاشی استحکام کے باوجود پاکستانی معیشت کو بڑے خطرات کا سامنا ہے
-
مذاکرات کی ابتدا حکومت کو کرنی ہے کیونکہ مذاکرات کی بال حکومتی کورٹ میں ہے
-
فوج اور سیاسی جماعتوں کے درمیان براہ راست مذاکرات کی آئین میں گنجائش نہیں
-
کتنی پنشن لینے والوں پر ٹیکس لگے گا؟ تفصیلات سامنے آ گئے
-
دیامر بھاشا ڈیم کی تعمیر میں تاخیر کا خدشہ پیدا ہو گیا
-
رواں سال پاکستان کی معاشی ترقی 2 فیصد رہنے کا امکان ہے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.