شارجہ میں دو پاکستانی تعمیراتی سامان چوری کر کے لے جاتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑے گئے

تعمیراتی سامان بیچنے والے تاجر کسی بھی شخص سے مال بل کے بغیر مت خریدیں، شارجہ پولیس کی تاجروں کو ہدایت

جمعرات 4 فروری 2016 13:27

شارجہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔04 فروری۔2016ء) شارجہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے دو پاکستانیوں کو بجلی کا سامان چوری کرکے لے جاتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیاہے۔تفصیلات کے مطابق پولیس کا کہناہے دونوں پاکستانیوں کو السوع کے علاقے سے گرفتار کیا گیاہے جس وقت یہ افراد بجلی کا سامان اور تعمیراتی مواد چوری کر کے لے جار رہے تھے۔

(جاری ہے)

پولیس کا کہناہے کہ انہیں علاقے میں سے چوری کی کئی شکایات موصول ہوئیں تھیں ،علاقے میں پٹرولنگ کرتے ہوئے اہلکاروں نے ٹرک کو دیکھا جس پر انہیں شک گزراجس پر اہلکاروں نے ڈرائیور اور ساتھی کو روک کر ان سے تفتیش کی ،دوران سوالات دونوں افراد نے چوری کا اعتراف کر لیا کہ وہ زیر تعمیر گھروں سے سامان چوری کر تے ہیں۔شارجہ پولیس نے تعمیراتی کام کروانیوالے مالکان کوہدایت کی ہے کہ وہ اس چوری کیخلاف کوئی اقدامات کریں۔شارجہ پولیس نے تعمیراتی سامان بیچنے والے تاجروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ کسی بھی شخص سے مال بل کے بغیر مت خریدیں۔

متعلقہ عنوان :