عراق میں امریکی فوجیوں کی تعداد میں اضافہ،محکمہ دفاع کی تصدیق

جمعرات 4 فروری 2016 13:27

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔04 فروری۔2016ء ) امریکی محکمہ دفاع نے تصدیق کی ہے کہ عراق میں پہلے بتائی گئی تعداد سے سیکڑوں زیادہ امریکی فوجی خدمات انجام دے رہے ہیں،پینٹاگان نے کہا تھا کہ 3550 امریکی فوجی عراق میں داعش کے خلاف مقامی سکیورٹی فورسز کو تربیت اور سہولت فراہم کر رہے ہیں تاہم محکمہ دفاع کے مطابق اب یہ تعداد 3870 ہو گئی ہے۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیا کے مطابق بغداد میں موجود امریکی فوج کے ترجمان کرنل اسٹیو وارن کا کہنا ہے کہ "یہ کہنا مناسب ہوگا" کہ اب تعداد کے حساب سے سیکڑوں زیادہ فوجی یہاں ہیں اور ان کے بقول یہ تعداد فوجیوں کے یہاں آنے اور واپس جانے کے مرحلے میں تبدیل ہوتی رہتی ہے۔یہ موجودہ تعداد عراق جنگ کے دوران امریکی فوجیوں کی تعداد سے خاصی کم ہے جنگ کے دوران اس ملک میں ایک لاکھ اور 60 ہزار امریکی فوجی تعینات تھے۔

لیکن یہ جنگ 2011ء میں ختم ہو گئی اور امریکہ نے اپنے فوجیوں کا یہاں سے انخلا شروع کر دیا تھا۔2014ء میں جب صدر براک اوباما نے عراق اور شام میں داعش کے خلاف فضائی کارروائی کا آغاز کیا تھا تو انھوں نے عراق میں امریکی زمینی فوج نہ بھیجنے کا بتایا تھا۔فوجی حکام اس موقف کی دلیل کے طور پر کہتے ہیں عراق میں امریکی فورسز لڑاکا حیثیت میں موجود نہیں۔

متعلقہ عنوان :