یمن میں2امریکی ڈرون حملو ں میں القاعدہ کمانڈر سمیت9 جنگجو ہلاک

جمعرات 4 فروری 2016 13:25

صنعاء(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔04 فروری۔2016ء ) یمن میں 2امریکی ڈرون حملوں میں القاعدہ کے کمانڈر سمیت 9 جنگجو ہلاک ہوگئے ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق یمن میں امریکی ڈرون حملے میں داعش کا کمانڈر جلال بلعید المرقشی ہلاک ہوگیا۔ ذرائع کے مطابق بلعید کو امریکا کے بغیر پائلٹ طیارے نے 2 دیگر ساتھیوں کے ہمراہ عدن کے مشرقی علاقے ابین میں نشانہ بنایا۔

(جاری ہے)

ایک الگ کارروائی میں القاعدہ سے تعلق رکھنے والے 6 افراد مشرقی یمن کے علاقے شبوہ کی الروضہ ڈائریکٹوری میں بظاہر امریکا کے جاسوسی طیارے کے حملے میں مارے گئے۔ڈرون طیارے نے مشتبہ عسکریت پسندوں کی گاڑی کو نشانہ بنایا جو تباہ ہوگئی ۔واضح رہے کہ یمن میں امریکہ کی جانب سے القاعدہ کے عسکریت پسندوں کو ڈرون حملوں کا نشانہ بنایا جاتا ہے جس میں متعدد جنگجو مارے جاچکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :