Live Updates

بعض عناصر پی آئی اے میں طاقت کے زور پر ہڑتال کروانا چاہتے تھے‘ ہڑتال ناکام ہونے پر کراچی میں پی آئی اے ملازمین پر فائرنگ کروائی گئی جس سے حالات تبدیل ہوئے‘ کراچی میں ملازمین کے قاتلوں کی تلاش جاری ہے انہیں انجام تک پہنچائیں گے‘ رینجرز نے اپنے طور پر اعلیٰ سطحی تحقیقات کا بھی اعلان کیا ہے جیسے باقی مجرم پکڑے گئے یہ بھی پکڑا جائے گا‘ عمران خان قوم کو حساب دیں کہ دھرنوں نے پاکستان کو کیا دیا‘ عمران نے کنٹینر پر کھڑے ہو کر ہر ادارے کو گالیاں دیں‘ دھرنے نے پاکستان کا ڈیڑھ سال ضائع کیا

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر پرویز رشید کی میڈیا سے گفتگو

جمعرات 4 فروری 2016 13:20

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔04 فروری۔2016ء) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر پرویز رشید نے کہا ہے کہ بعض عناصر پی آئی اے میں طاقت کے زور پر ہڑتال کروانا چاہتے تھے‘ ہڑتال ناکام ہونے پر کراچی میں پی آئی اے ملازمین پر فائرنگ کروائی گئی جس سے حالات تبدیل ہوئے‘ کراچی میں ملازمین کے قاتلوں کی تلاش جاری ہے انہیں انجام تک پہنچائیں گے‘ رینجرز نے اپنے طور پر اعلیٰ سطحی تحقیقات کا بھی اعلان کیا ہے جیسے باقی مجرم پکڑے گئے یہ بھی پکڑا جائے گا‘ عمران خان قوم کو حساب دیں کہ دھرنوں نے پاکستان کو کیا دیا‘ عمران نے کنٹینر پر کھڑے ہو کر ہر ادارے کو گالیاں دیں‘ دھرنے نے پاکستان کا ڈیڑھ سال ضائع کیا۔

وہ جمعرات کو یہاں میڈیا سے گفتگو کررہے تھے۔

(جاری ہے)

وفاقی وزیر نے کتب میلے کا افتتاح بھی کیا اس دوران انہوں نے میلے میں لگائے گئے سٹالز کا دورہ کیا اور کتابوں میں خصوصی دلچسپی لی۔ کتب میلے میں تین سو سے زائد ملکی اور غیر ملکی کتابوں کے سٹال لگائے گئے ہیں۔ کتب میلے میں سو سے زائد اشاعتی اداروں کی کتابیں رکھی گئی ہیں۔ کتب میلے میں تاریخ‘ ادب سیاسیات‘ فکشن اور بچوں کی دلچسپی کی خصوصی کتابیں موجود ہیں‘ میلے میں امریکہ‘ بھارت‘ ترکی ‘ سنگا پور اور جرمنی کے اشاعت کاروں نے بھی سٹال لگائے ہیں۔

میلے کا مقصد لوگوں میں کتب بینی کے رجحان کو فروغ دینا ہے۔ افتتاح کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پرویز رشید نے کہا کہ کتب میلے کا اہتمام کرنے والے مبارکباد کے مستحق ہیں علم کے متلاشی ہمیشہ کتاب سے محبت کرتے ہیں‘ کتاب میلہ آج اپنے تیس سال مکمل کررہا ہے۔ لاہور اشاعت کے شعبے میں برصغیر میں سب سے قدیم شہر ہے۔ کتاب میلے کے انعقاد سے ایک ہی چھت تلے مختلف کتابیں میسر ہیں کتاب پڑھنے والوں میں سے ہوں اور لکھنے والوں کی عزت کرتا ہوں۔

پرویز رشید نے کہا کہ ہڑتال کی کال پر پی آئی اے ملازمین کو لازمی خدمات کے تحت پابند کیا پی آئی اے ملازمین نے غیر قانونی طور پر ہڑتال کی حکومت کی اپیل پر پروازیں جاری رہیں۔ انہوں نے کہا کہ بعض عناصر پی آئی اے میں طاقت کے زور پر ہڑتال کروانا چاہتے تھے‘ ہڑتال ناکام ہونے پر کراچی میں پی آئی اے ملازمین پر فائرنگ کروائی گئی جس سے حالات تبدیل ہوئے۔

انہوں نے کہا کہ کراچی میں ملازمین کے قاتلوں کی تلاش جاری ہے انہیں انجام تک پہنچائیں گے‘ رینجرز نے اپنے طور پر اعلیٰ سطحی تحقیقات کا بھی اعلان کیا ہے جیسے باقی مجرم پکڑے گئے یہ بھی پکڑا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان قوم کو حساب دیں کہ دھرنوں نے پاکستان کو کیا دیا‘ عمران نے کنٹینر پر کھڑے ہو کر ہر ادارے کو گالیاں دیں‘ دھرنے نے پاکستان کا ڈیڑھ سال ضائع کیا۔

خان صاحب بتائیں دھرنا تعلیم دیتا ہے؟ دوائی دیتا ہے؟ اور بے روزگاروں کو کیا دے گا؟ انہوں نے کہا کہ قوم نے نواز شریف کو تیسری دفعہ منتخب کرکے ان کا شکریہ ادا کیا ہم اس لئے منتخب کئے گئے کہ پاکستان کے لئے کام کریں گے۔ پرویز رشید نے کہا کہ لوگ دس دس سال کے لئے حکومت میں آتے ہیں اور قوم کو دہشت گردی کا تحفہ دیتے ہیں میرا سوال ہے کہ مسلم کمرشل بنک نجکاری سے پہلے بہتر تھا کہ آج زیادہ بہتر ہے۔

بنکوں سے سرکاری افسروں کے شکنجے سے نکالا ہے آج بنک قرضوں کے ماحول سے باہر نکل آئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم پی آئی اے کو بھی بہترین ایئرلائنز بنائیں گے پی آئی اے کے معاملے پر کمیٹیاں بنائی گئیں اور تجاویز مانگی گئی تھیں ۔ پاکستان میں کام کرنا اتنا آسان ہوتا تو پرویز مشرف کرکے جاتے۔ مشکلات کا مقابلہ صرف وزیراعظم نواز شریف ہی کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ جب موٹر وے بن رہی تھی تو اعتراضات اس پر بھی کئے گئے ہم نے الزامات سنے اور مقابلہ کیا آگے بھی راستے میں آنے والی ہر رکاوٹ کا مقابلہ کریں گے۔

پی آئی اے کا مسئلہ کثیر الجہت حکمت عملی سے حل کررہے ہیں وزیراعظم نے پی آئی اے ملازمین کو ملازمت سے نہ نکالنے کا وعدہ کیا ہے۔ معاملات کو درست کرنا تمام لوگوں کا اجتماعی فریضہ ہے۔ پی آئی اے کا مسئلہ قوم کے 600ارب روپے کے نقصان پر حل نہیں ہوگا۔ پی آئی اے کے خسارے سے بچانے کے لئے ہر ممکن اقدام اٹھائیں گے وزیر اطلاعات نے کہا کہ تحریک انصاف کے منشور میں بھی پی آئی اے کی نجکاری کا نکتہ شامل تھا عمران خان تو خود پشاور میں ہسپتالوں کی نجکاری کررہے ہیں لازمی خدمات کا ایکٹ ذوالفقار علی بھٹو نے بنایا اور پی آئی اے پر استعمال کیا۔

لازمی خدمات ایکٹ ہم استعمال کریں تو کالا اور پیپلز پارٹی استعمال کرے تو سفید ہے۔ انہوں نے کہا کہ کوشش کررہے ہیں کہ دور افتادہ علاقوں کے لئے پروازیں جاری رکھیں۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات