داعش کو شکست فاش اور امن بحال ہونے کے بعد شامی اور عراقی مہاجرین کو جرمنی چھوڑنا ہو گا ‘انجیلا مرکل

جمعرات 4 فروری 2016 12:52

برلن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔04 فروری۔2016ء) جرمن چانسلر اینجلا مرکل نے کہا ہے کہ داعش کو شکست فاش اور امن بحال ہونے کے بعد شامی اور عراقی مہاجرین کو جرمنی چھوڑنا ہو گا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق انجیلا مرکل کا اپنے ایک بیان میں کہا کہ ہمیں پناہ گزینوں کو یہ بتانے کی ضرورت ہے کہ جب شام میں امن قائم ہو جائے گا اور عراق میں داعش کو شکست ہو جائے گی تو تمام مہاجرین کو واپس اپنے گھروں کو جانا ہوگا۔

(جاری ہے)

انھوں نے یوگو سلاویا کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ 90 کی دہائی میں جو لوگ جرمنی آئے تھے وہ بھی واپس اپنے ملک کو چلے گئے تھے۔انجیلا مرکل نے یورپی یونین کے دیگر ممالک پر بھی زور دیا مہاجرین کی مدد کی جائے کیونکہ پناہ گزینوں کی تعداد میں کمی بہت ضروری ہے۔ اپنی جماعت کرسچن ڈیموکریٹک یونین کے اجلاس کے دوران انجیلا مرکل کے مطابق یورپی یونین کی بیرونی سرحدوں کی حفاظت کے لئے تمام ممالک کو خطے کا مفاد مد نظر رکھنا چاہیے کیونکہ اگر یونین کی اندرونی پاسپورٹ پالیسی تباہ ہوتی ہے یا پھر سرحدیں بند ہوتی ہیں تو اس سے تمام ممالک اثر انداز ہوں گے۔

متعلقہ عنوان :