اقوام متحدہ نے شام میں قیام امن مذاکرات 25 فروری تک ملتوی کردیئے

جمعرات 4 فروری 2016 12:52

جنیوا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔04 فروری۔2016ء) اقوام متحدہ نے شام میں خانہ جنگی کے خاتمے کیلئے جنیوا میں ہونیوالے مذاکرات 25 فروری تک ملتوی کر دیئے۔

(جاری ہے)

شام کیلئے اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے اسٹیفن ڈی مستورا نے جنیوا میں شامی حکومت اور اپوزیشن کے وفود سے الگ الگ ملاقات میں انہیں مذاکرات کی میز پر لانے کی کوشش کی تاہم بات چیت میں کوئی پیش رفت نہ ہو سکی۔ شامی اپوزیشن رہنماؤں سے ملاقات کے بعد اسٹیفن ڈی مستورا نے کہا کہ مذاکرات ناکام نہیں ہوئے تاہم اس کیلئے مزید کام کرنے کی ضرورت ہے۔ 25 فروری کو مذاکرات دوبارہ شروع کئے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ شام میں امن مذاکرات کیلئے امریکہ اور روس سمیت عالمی طاقتوں کی فوری مدد کی ضرورت ہے۔

متعلقہ عنوان :