الخلیل،صہیونی فوج نے شہید فلسطینی نوجوان کی ہمشیرہ کو حراست میں لے لیا، نامعلوم مقام پر منتقل

جمعرات 4 فروری 2016 12:51

الخلیل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔04 فروری۔2016ء) قابض صہیونی فوجیوں نے غرب اردن کے جنوبی شہر الخلیل میں تلاشی کے دوران شہید فلسطینی کی 17 سالہ ہمشیرہ ضحیٰ جہاد البو کو حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے۔

(جاری ہے)

اطلاعات کے مطابق مقامی فلسطینی ذرائع نے بتایا کہ ضحیٰ جہاد البو کو شمالی الخلیل کے حلحلو قصبے سے اس کے گھر سے گرفتار کیا گیا جس کے بعد اسے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔

اسرائیلی فوج نے بھی ضحیٰ جہاد البو کی گرفتاری کی تصدیق کی ہے اور بتایا ہے کہ اسے تین روز قبل اس کے آبائی قصبے سے حراست میں لیا گیا۔ حراست میں لی گئی فلسطینی دوشیزہ پچھلے سال 13 نومبر کو صہیونی فوج کی دہشت گردی کے نتیجے میں شہید ہونیوالے فلسطینی نوجوان حسن جہاد البو کی ہمشیرہ ہے۔ حسن کو شمالی الخلیل میں راس الجورہ کے مقام پر گولیاں مار کر شہید کردیا گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :