جنین میں نہتے فلسطینیوں کے خلاف اسرائیلی فوج کا وحشیانہ کریک ڈاوٴن

قباطیہ میں اسرائیلی فوج نے غیر اعلانیہ کرفیو نافذ کردیا

جمعرات 4 فروری 2016 12:50

جنین (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔04 فروری۔2016ء) غرب اردن کے شہر جنین میں قباطیہ کے مقام پراسرائیلی فوج نے وحشیانہ کریک ڈاوٴن شروع کرتے ہوئے گھر گھر تلاشی کا سلسلہ شروع کردیا ہے ۔ صہیونی فوجیوں نے قباطیہ میں غیراعلانیہ کرفیو مزاحمتی کارروائیوں میں خاتون اسرائیلی فوجی کی ہلاکت اور متعدد کے زخمی ہونے کے بعد لگایا۔

(جاری ہے)

دریں اثناء مقبوضہ بیت المقدس میں گزشتہ روز شام ہونیوالی دو مزاحمتی کارروائیوں کے بعد اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو کی زیرصدارت اہم اجلاس ہوا ہے جس میں امن وامان کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں داخلی سلامتی کے وزیر گیلاد اردان اور اسرائیلی آرمی چیف بھی موجود تھے۔ نیتن یاھو کی زیرصدارت ہونے والے اجلاس میں قباطیہ کے بارے میں چار اہم فیصلے صادر کئے گئے۔

متعلقہ عنوان :