بھارتی فضائیہ نے مغربی کمانڈ کے تحت تمام ہوائی اڈوں کو ہائی الرٹ کردیا، مشکوک سرگرمیوں کی صورت میں ” شوٹ ایٹ سائٹ “ کے احکامات جاری

جمعرات 4 فروری 2016 12:31

نئی دہلی ۔ 04 فروری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔04 فروری۔2016ء) بھارتی فضائیہ نے اپنی مغربی کمانڈ کے تحت تمام ہوائی اڈوں کو ہائی الرٹ کرتے ہوئے تنصیبات کے قریب کسی بھی مشکوک سرگرمی یا ان میں بلا اجازت داخل ہونے کی کوشش کی صورت میں ” شوٹ ایٹ سائٹ “ کے احکامات جاری کر دیئے۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق یہ احکامات بھارتی پنجاب میں واقع پٹھان کوٹ ایئر بیس پر پیش آنے والے واقع کے پس منظر میں جاری کئے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

احکامات کے تحت ایئر بیسز کی دیواروں پر چڑھنے یا بغیر اجازت بیس میں داخل ہونے کی کوشش کرنے والے کسی بھی شخص کو دیکھتے ہی گولی ماری جاسکے گی۔ بھارتی فضائیہ نے حکومت سے بھی درخواست کی ہے کہ وہ ایئر بیسز سے 100میٹر اور اسلحہ ڈپو سے 900 میٹر کی حدود میں کسی بھی قسم کی تعمیر پر عائد پابندی پر سختی سے عملدرآمد کرایا جائے۔ بھارتی فضائیہ کے حکام نے بتایا کہ پٹھان کوٹ کے واقع سے سبق سیکھتے ہوئے ملک بھر میں ایئر بیسز پر حفاظتی اقدامات کا ازسر نو جائزہ لیا جا رہا ہے ۔ اس سلسلہ میں سی سی ٹی وی کیمروں ، موشن ڈیٹیکٹرز کواڈرو ڈرونز اور دیگر جدید آلات کا استعمال بھی کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :