ہاکی فیڈریشن کا اجلاس رواں ماہ کے تیسرے ہفتے میں ہو گا

جمعرات 4 فروری 2016 12:31

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔04 فروری۔2016ء) پاکستان ہاکی فیڈریشن کے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس رواں ماہ کے تیسرے ہفتے میں ہو گا۔ اجلاس میں اہم فیصلے کئے جائیں گے۔پاکستان ہاکی فیڈریشن کے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس لاہور میں ہو گا۔

(جاری ہے)

اجلاس میں فیڈریشن کے آئین میں ترامیم کے لئے ایک ریویو کمیٹی اور ڈسپلنری کمیٹی کی تشکیل کی منظوری لی جا ئے گی۔اس کے علاوہ فیڈریشن کے ڈی جی ، ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ اینڈ ڈومیسٹک اور سنئیر ٹیم کے ہیڈ کوچ کی منظوری لی جا ئے گی۔۔ بورڈ اراکین کو حکومت کی جانب سے ملنے والی گرانٹ ،کھلاڑیوں کو ادا کی جانے والی رقوم سپر لیگ کے منصوبے اور ویمن ہاکی کے حوالے سے بریفنگ دی جا ئے گی

متعلقہ عنوان :