آسٹریلیاکی ایک اور خاتون کرکٹر پر شرطیں لگانے کا الزام ثابت،2 برس کی پابندی

جمعرات 4 فروری 2016 12:29

آسٹریلیاکی ایک اور خاتون کرکٹر پر شرطیں لگانے کا الزام ثابت،2 برس کی ..

سڈنی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔04 فروری۔2016ء) آسٹریلیاکی ایک اور خاتون کرکٹر پر شرطیں لگانے کا الزام ثابت ہو گیا ہے۔ کرکٹ آسٹریلیا نے ٹین ایجر پایپا کلیری پر دو برس کی پابندی لگا دی ہے۔انیس سالہ پیپا کلیری ویسٹرن آسٹریلیااور پرتھ سکاچرز کی نمائندگی کرتی ہیں۔ پائپا کلیری پر شرطیں لگانے کا الزام تھا جو انہوں نے گزشتہ برس نومبر میں آسٹریلیااور نیوزی لینڈ کی ٹیموں کے درمیان کھیلے جانے والے ٹیسٹ میچ کے دوران لگائیں۔

(جاری ہے)

تحقیقات کے دوران پائپا کلیری نے تسلیم کیا کہ انہوں نے شرطیں لگائی ہیں جس کی بنیاد پر پیپا کلیری پر دو برس کی پابندی لگا دی گئی ہے۔کرکٹ آسٹریلیا کا کہنا ہے کہ وہ چھ ماہ تک کسی بھی سطح پر کرکٹ کی سرگرمی میں حصہ نہیں لیں گی جبکہ 18 ماہ کی پابندی معطل رہے گی اگر اس دوران انہوں نے انٹی کرپشن کوڈ کی خلاف ورزی کی تو یہ پابندی لاگو ہو جائے گی۔ اس سے قبل ایک اور خاتون کرکٹر انجیلا ریکس بھی اسی طرح کے الزامات کی بنیاد پر معطل ہو چکی ہیں۔