حلب میں روسی بمباری سے شام میں امن عمل کو دھچکا لگا، امر یکہ

جمعرات 4 فروری 2016 12:28

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔04 فروری۔2016ء) امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان جان کربی کا کہنا ہے کہ حلب میں روسی بمباری سے شام میں امن عمل کو دھچکا لگا۔محکمہ خارجہ کے ترجمان کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے حلب میں روسی بمباری سے شام میں امن عمل کو دھچکا لگاہے۔ روس طیاروں نے بمباری کے دوران حلب میں داعش کے بجائے شام کی حزب اختلاف کو نشانہ بنایا۔

(جاری ہے)

جس کے باعث جنیوا میں ہونے والے امن مذاکرات ملتوی ہوئے۔دوسری جانب امریکی دفاعی حکام کا کہنا ہے کہ ترک سرحد کے قریب روسی فوجیوں کی تعداد میں اضافہ کئی ہفتوں سے جاری ہے، امریکا شام میں روسی فوجیوں کی تعداد میں اضافے پرنظررکھے ہوئے ہے۔گزشتہ سال نومبرمیں سرحدی خلاف ورزی پر روسی طیارہ مارگرائے جانے کے بعد سے روس اور ترکی کے درمیان تعلقات کشیدگی کا شکار ہیں۔

متعلقہ عنوان :