چین کااقتصادی راہداری کے تحت جاری منصوبوں میں پیشرفت پراطمینان کااظہار

جمعرات 4 فروری 2016 12:26

بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔04 فروری۔2016ء) چینی وزارت خارجہ کے تر جمان نے کہاہے کہ پاکستانی حکومت نے ملک میں موجود چینی اداروں اور کارکنوں کے تحفظ کیلئے نمایاں اقدامات کئے ہیں جن پر چین پاکستان کی حکومت کا شکر گزارہے۔چین نے پاکستان چین اقتصادی راہداری کے تحت جاری منصوبوں میں پیشرفت پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔بیجنگ میں ایک نیوز بریفنگ سے خطاب کرتے ہوئے چینی وزارت خارجہ کے ترجمان لو کانگ نے کہا کہ ان میں سے زیادہ تر منصوبوں پرکام شروع کیا جاچکا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اقتصادی راہداری کی تعمیر دونوں ملکوں کے رہنماؤں کے درمیان بڑا اہم اتفاق ہے۔پاکستان میں چینی کارکنوں کی سکیورٹی کو یقینی بنانے سے متعلق کئے گئے اقدامات پر ترجمان نے کہاکہ پاکستانی حکومت نے ملک میں موجود چینی اداروں اور کارکنوں کے تحفظ کیلئے نمایاں اقدامات کئے ہیں جن پر چین پاکستان کی حکومت کا شکر گزار ہے۔ایک سوال پر ترجمان نے کہاکہ اقتصادی راہداری سے پاکستان کے تمام حصوں کو فائدہ پہنچے گا اور خطے میں امن و خوشحالی کو فرو غ ملے گا۔

متعلقہ عنوان :