نیب نے سابق صوبائی وزیر شرجیل میمن کی حفاظتی ضمانت کے معاملے پر انکوائری رپورٹ سندھ ہائی کورٹ میں پیش کردی

جمعرات 4 فروری 2016 12:19

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔04 فروری۔2016ء) نیب نے سابق صوبائی وزیر شرجیل میمن کی حفاظتی ضمانت کے معاملے پر انکوائری رپورٹ سندھ ہائی کورٹ میں پیش کردی۔

(جاری ہے)

جمعرات کو شرجیل میمن کے خلاف مقدمے کی سماعت سندھ ہائی کورٹ میں ہوئی جس میں نیب نے شرجیل میمن کے خلاف عدالتی حکم پر انکوائری رپورٹ جمع کرادی۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ شرجیل میمن کے خلاف اربوں روپے کی کرپشن کے شواہد موجود ہیں جبکہ شرجیل میمن کے وکیل نے یہ موقف اختیار کیا کہ میرے موکل کے خلاف نیب کی انکوائری غیر قانونی ہے۔

متعلقہ عنوان :