ماسٹر چیمپئنز لیگ میں جمعہ کو دو میچ کھیلے جائینگے

جمعرات 4 فروری 2016 12:18

ماسٹر چیمپئنز لیگ میں جمعہ کو دو میچ کھیلے جائینگے

دبئی ۔ 4 فروری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔04 فروری۔2016ء) ماسٹر چیمپئنز لیگ (ایم سی ایل) میں جمعہ کو مزید دو میچ کھیلے جائیں گے۔ تفصیلات کے مطابق ایم سی ایل کے دلچسپ اور کانٹے دار مقابلے یو اے ای میں جاری ہیں جس میں دنیا کرکٹ کے سابق مایہ ناز کرکٹر حصہ لے رہے ہیں۔

(جاری ہے)

میگا ایونٹ میں 5 فروری کو پہلے میچ میں جمینی عرابینز اورسیجیٹیریس سٹررائیکرز کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی جبکہ دوسرا میچ کیپریکورن کمارنڈرز اور لیبرا لیجنڈز کے مابین کھیلا جائے گا، دونوں میچز شارجہ کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔

ماسٹر چیمپئنز لیگ کا پہلا سیمی فائنل 11 فروری کو اور دوسرا سیمی فائنل میچ 12 فروری کو کھیلاجائیگا، دونوں سیمی فائنل میچ دبئی میں کھیلے جائینگے جبکہ ماسٹر چیمپئنز لیگ کا فائنل میچ 13 فروری کو دبئی میں ہی کھیلا جائیگا۔