پاکستان سپر لیگ میں کل دو میچ کھیلے جائینگے

جمعرات 4 فروری 2016 12:16

پاکستان سپر لیگ میں کل دو میچ کھیلے جائینگے

دبئی ۔ 4 فروری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔04 فروری۔2016ء) پاکستان سپر لیگ میں کل جمعہ کو دو میچوں کا فیصلہ ہوگا۔ پاکستان سپر لیگ میں کانٹے دار مقابلوں کا سلسلہ شروع ہوچکا ہے۔ اس سلسلے میں لیگ کا آج پہلا میچ کراچی کنگز اور لاہور قلندر کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائیگا، یہ میچ پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق چار بجے شروع ہوگا۔

دوسرا میچ پشاور ظالمی اور اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائیگا۔ یہ میچ پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق رات نو بجے شروع ہوگا۔ دونوں میچ دبئی انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے جائینگے۔کراچی کنگز کی ٹیم کی قیادت شعیب ملک کریں گے جبکہ کوچنگ مکی آرتھر کریں گے اور دیگر کھلاڑیوں میں شکیب الحسن، سہیل تنویر، عماد وسیم، روی بوپارا، لینڈن سیمنز، محمد عامر، بلاول بھٹی، جیمز وینس، افتخار احمد، نعمان انور، مشفق الرحیم، اسامہ میر، سہیل خان، امیر حمزہ، سیف اللہ بنگش، تلکارتنے دلشان، شاہ زیب حسن اور فواد عالم شامل ہیں۔

(جاری ہے)

لاہور قلندر کی ٹیم کی قیادت اظہر علی کریں گے جبکہ کوچنگ پیڈی اپٹن کریں گے۔ دیگر کھلاڑیوں میں کرس گیل، ڈیوان بریوو، عمر اکمل، محمد رضوان، یاسر شاہ، شعیب مقصود، مصطفیز الرحمان، کیون کوپر، کیمرون ڈیلپورٹ، ظفر گوہر، حماد اعظم، ضیاء الحق، زوہیب خان، نوید یاسین، عدنان رسول، عبدالرزاق، مختار احمد، احسان عادل اور عمران بٹ شامل ہیں۔ ٹورنامنٹ کا فائنل 23فروری کو دبئی میں رات نو بجے کھیلا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :