ری پبلکن جماعت کی نامزدگی کے امیدوار رینڈ پال کا انتخابی مہم ختم کرنے کا اعلان

جمعرات 4 فروری 2016 12:15

واشنگٹن ۔ 4 فروری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔04 فروری۔2016ء) امریکی صدارتی انتخاب میں ری پبلکن جماعت کی نامزدگی کے امیدوار رینڈ پال نے اپنی انتخابی مہم ختم کرنے کا اعلان کردیا ۔امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق ریاست کنٹکی سے منتخب سینیٹر رینڈ پال دوسرے ری پبلکن امیدوار ہیں جوآئیووا میں ہونے والے پہلے پرائمری انتخاب میں بہتر نتائج حاصل نہ کرنے کے بعد انتخاب سے دستبردار ہوگئے ہیں۔

(جاری ہے)

اپنے ایک بیان میں رینڈ پال نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی انتخابی مہم اصولوں کی بنیاد پر چلائی جس پر انہیں فخر ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ آج اپنے سفر کو وہیں ختم کر رہے ہیں جہاں سے انہوں نے شروع کیا تھا۔ رینڈ پال نے کہا ہے کہ وہ حکومتی اختیار محدود کرنے، نظامِ انصاف میں اصلاحات متعارف کرانے اور امریکا کی خارجہ پالیسی کو درست سمت میں استوار کرنے کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔