آزاد اور خود مختار کرد ریاست کے قیام کے لئے ریفرنڈم کا وقت آ گیا ہے،مسعود بارزانی

جمعرات 4 فروری 2016 12:15

بغداد۔ 4 فروری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔04 فروری۔2016ء) عراق کے خودمختارعلاقہ کردستان کے رہنما مسعود بارزانی نے کہا ہے کہ ایک آزاد اور خود مختار کرد ریاست کے قیام کے لئے ریفرنڈم کرانے کا وقت آ گیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ بات انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہی۔

(جاری ہے)

انہوں نے ریفرنڈم کے انعقاد کی کسی تاریخ کا اعلان نہیں کیا ۔ مسعود بارزانی کی سیاسی جماعت کردستان ڈیموکریٹک پارٹی کے ایک اور سینیئر لیڈر علی عونی کا کہنا ہے کہ ریفرنڈم کے حوالے سے آج یقینی طور پر کل سے بہتر ہے ۔ مبصرین کے خیال میں کرد لیڈر کے ریفرنڈم کرانے کے اعلان سے بغداد حکومت کی پریشانی بڑھنے کے علاوہ اْس کے کردستان کے ساتھ تعلقات میں تناوٴ پیدا ہو سکتا ہے۔