سپین میں عام انتخابات کے بعد تاحال حکومت قائم نہ ہو سکی

جمعرات 4 فروری 2016 12:12

میڈرڈ۔ 4 فروری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔04 فروری۔2016ء) سپین میں گزشتہ برس 20 دسمبر کو منعقد ہونے والے عام انتخابات کے بعد تاحال حکومت قائم نہ ہو سکی۔

(جاری ہے)

ذرائع ابلاغ کے مطابق سپین کیشاہ ششم فلپ نے انتخابات میں کامیابی حاصل کرنے والی عوامی پارٹی کے چئیر مین ماریانو راڑو کے بعد حکومت بنانے کی ذمہ داری لیبر پارٹی کے چئیر مین پیدرو سانشیز کو سونپ دی ہے ۔

سانشیز نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ وہ مختصر وقت میں سیاسی پارٹیوں کے ساتھ مذاکرات کا آغاز کررہے ہیں اور مذاکرات میں وزارتوں کی تقسیم پر نہیں بلکہ اصلاحاتی تجاویز پر بات چیت کی جائے گی۔ واضح رہے کہ اسپین میں عام انتخابات کے بعد 2 ماہ کے اندر حکومت قائم نہ ہونے کی صورت میں دوبارہ انتخابات کا انعقاد ضروری ہوتا ہے۔_